میویشی کی چوری کے شبہ میں آسام کے اندر ایک شخص کی مارپیٹ میں موت۔ چھ گرفتار

,

   

مقامی لوگوں نے الزام لگایاکہ ایک گھر سے دو بھینسوں کو چورانے کی کوشش کرتے ہوئے متاثرہ کوپکڑا ہے
ٓآسام کے ضلع ہوجائی میں میویشی چوری کے شبہ میں ایک 40سالہ شخص جس کا نام حفیظ الرحمن کی مارپیٹ کے افسوس ناک واقعہ میں موت ہوگئی۔ مذکورہ واقعہ 12اگست کے روز ہفتہ کی رات ہاجوئی لنکا کے بامن گاؤں میں پیش آیاتھا۔

مقامی لوگوں نے الزام لگایاکہ ایک گھر سے دو بھینسوں کو چورانے کی کوشش کرتے ہوئے متاثرہ کوپکڑا ہے۔ میویشیوں کی چوری کے شبہ میں اسے پکڑنے کے بعدلوگوں کے ایک گروپ نے رات کی تاریکی میں مبینہ طور پر ان کی پیٹائی کی جس کے نتیجے میں رحمن شدید زخمی اور بے ہوش ہوگئے۔

پولیس قریب کے اسپتال میں رحمن کو لے گئی۔ تاہم طبی کوششوں کے باوجود ررحمن زخموں سے جانبر نہ ہوسکے اور انہیں مردہ قراردیاگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کے لئے نعش کو بھیج دیاگیاہے۔

متاثرہ کے گھر والوں نے اتوار کے روز پولیس سے ای شکایت درج کرائی جسکے بعد اس معاملے کی تحقیقات عمل میں ائی۔ اسی ساتھ پولیس نے اٹھ مشتبہ افرا دکی نشاندہی جو اس ہجومی تشدد کے واقعہ میں ملوث ہیں۔ جن میں سے چھ کی گرفتاری عمل میں اگئی ہے۔

ان کی شناخت سنجے داس‘ نکھل داس‘ تولیندر داس‘ اتم چکرابرتی‘ جیانت چکرابرتی‘ اور سندھو ماجمدار کی حیثیت سے ہوئی ہے۔

اس افسوس ناک واقعہ نے علاقے میں ہجومی تشدد اورگاؤ رکشہ کے نام پر تشدد کے بڑھتے واقعا پرتشویش میں اضافہ کردیاہے۔

گرفتار افرادکے خلاف اتھارٹیز نے ائی پی سی کی دفعہ 302کے تحت مقدمہ درج کرلیاہے۔