میٹرو اسٹیشنوں پر بیٹنگ ایپس کی تشہیر

   

ہائیکورٹ میں مفاد عامہ کی درخواست پر آج سماعت
حیدرآباد 6 اپریل (سیاست نیوز) تلنگانہ ہائیکورٹ میں مفاد عامہ کی درخواست دائر کرکے حیدرآباد میٹرو ریل لمیٹیڈ کی جانب سے بیٹنگ ایپ کو پروموٹ کرنے کی شکایت کی گئی ہے۔ درخواست گذار نے کہاکہ حیدرآباد میٹرو ریل کے پلیٹ فارمس پر غیرقانونی طور سے بیٹنگ ایپس کی تشہیر کی گئی ہے جس کے نتیجہ میں عوام دھوکہ دہی کا شکار ہوسکتے ہیں۔ ایڈوکیٹ ناگور بابو نے ہائیکورٹ سے مداخلت کی اپیل کی۔ درخواست میں میٹرو ریل منیجنگ ڈائرکٹر ایم وی ایس ریڈی، چیف سکریٹری شانتی کماری اور 2 ڈائرکٹرس کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گذار نے عدالت سے اپیل کی کہ غیر قانونی بیٹنگ ایپس کی تشہیر کو روکنے ہدایت دی جائے۔ میٹرو نیٹ ورک کے کنٹرول میں موجود تمام عمارتوں سے غیرقانونی ایپس کی تشہیر کو ہٹادیا جائے۔ درخواست گذار نے میٹرو ریل اور تشہیری اداروں میں رقومات کی منتقلی کی جانچ کیلئے ای ڈی سے درخواست کی ۔ کارگذار چیف جسٹس سجے پال کی زیرقیادت بنچ پر پیر کو سماعت ہوگی۔1