میٹرو ریل کے ذریعہ انسانی دل کی منتقلی

   

حیدرآباد۔ 9 مارچ (سیاست نیوز) حیدرآباد میٹرو ریل نے ہفتہ کو ایک اہم کارنامہ انجام دیتے ہوئے ایک دل کو 22 کیلو میٹر کے فاصلہ پر صرف 25 منٹ میں منتقل کردیا۔ حیدرآباد میٹرو ریل نے گرین چینل کے ذریعہ ایک دل کو ایل بی نگر کے کامینینی دواخانہ سے جوبلی ہلز کے اپولو دواحانہ تک عطیہ دہندگان کے دل کو بغیر کسی رکاوٹ کے حمل و نقل کی سہولت فراہم کی جس کے ذریعہ ایک شخص کی جان بچائی جاسکی۔ ناگول میٹرو اسٹیشن سے جوبلی ہلز میٹرو اسٹیشن تک 18 اسٹیشنوں کو عبور کرنے کے لئے 22 کیلو میٹر کے فاصلہ کو صرف 25 منٹ میں طے کیا گیا۔ اس اہم کارنامہ کو حیدرآباد میٹرو رول، میڈیکل ٹیم، دواخانہ کے حکام نے ڈاکٹروں کی نگرانی میں انجام دیا۔ ش