میڈیکل و ڈینٹل کالجس کے مینجمنٹ کوٹہ میں داخلوں کیلئے اعلامیہ جاری

   

حیدرآباد۔/20 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) کالوجی نارائن ہیلت یونیورسٹی نے ریاست کے خانگی میڈیکل و ڈینٹل کالجس کے مینجمٹ کوٹہ میں داخلوں کیلئے آن لائن درخواستیں داخل کرنے کیلئے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نیٹ میں کوالیفائی کرنے والے امیدوار مینجمنٹ کوٹہ کے تحت موجود نشستوں پر داخلہ حاصل کرنے کیلئے درخواستیں داخل کرسکتے ہیں۔ 20 اکٹوبرکی صبح 10 بجے سے 27 اکٹوبر شام 5 بجے تک امیدواروں کو آن لائن کے ذریعہ رجسٹریشن کرالینے کا یونیورسٹی نے مشورہ دیا ہے۔ درخواست کی خانہ پُری کرنے کے ساتھ امیدوار اپنے سرٹیفکیٹس کو اسکان کرتے ہوئے ویب سائیٹ پر اَپ لوڈ کریں۔ یونیورسٹی کی جانب سے آن لائن میں داخل کردہ درخواستیں اور سرٹیفکیٹس کی جانچ کرنے کے بعد قطعی میرٹ لسٹ جاری کی جائے گی۔ن