میڑپلی علاقہ میں نوجوان کی خودکشی

   


حیدرآباد ۔ 27 نومبر (سیاست نیوز) میڑپلی کے علاقہ میں ایک نوجوان کی خودکشی کا واقعہ پیش آیا۔ پولیس کے مطابق 23 سالہ علیم الدین خاں نے مبینہ طور پر پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ علیم الدین خاں گوکل نگر دتاپور علاقہ کے ساکن محمد شرف الدین کا بیٹا تھا جو پیشہ سے لیبر بتایا گیا ہے۔ یہ نوجوان گزشتہ چند عرصہ سے ان کی بہن اور بہنوئی کے ساتھ رہتا تھا جس نے کل انتہائی اقدام کرلیا۔ پولیس میڑپلی نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔ ع