میڑپلی میں جوڑے کی اجتماعی خودکشی

   

حیدرآباد /15 جنوری ( سیاست نیوز ) میڑپلی کے علاقہ میں ایک جوڑے نے خودکشی کرلی ۔ ضلع کڑپہ سے حیدرآباد منتقل ہونے والے میاں بیوی 26 سالہ اکشت اور 24 سالہ چیتنیا نے خودکشی کرلی ۔ تاہم افسوس کی بات یہ ہے کہ ان کی ایک ماہ کی لڑکی پائی جاتی ہے ۔ میڑپلی پولیس کے مطابق میاں بیوی دونوں نے ایک ہی کپڑے کی مدد سے اجتماعی طور پر پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ ذرائع کے مطابق اکشت اس کی بیوی اور بچی کے ہمراہ روزگار کے سلسلہ میں شہر منتقل ہوگیا تھا اور میڑپلی کے علاقہ بوڑاپل سائی رام کالونی میں زندگی بسر کر رہا تھا ۔ اس جوڑے کے اس انتہائی اقدام کو معاشی مجبوریاں تصور کیا جارہا ہے ۔