میڑپلی میں قمار بازی کا اڈہ بے نقاب، اسپیشل آپریشن ٹیم کا دھاوا

   

حیدرآباد 20 اکٹوبر (سیاست نیوز) میڑپلی کے علاقہ میں ایک مکان پر دھاوا کرتے ہوئے اسپیشل آپریشن ٹیم نے قمار بازی کے ٹھکانے کو بے نقاب کردیا۔ ایس او ٹی ملکاجگیری نے سورج نگر میڑپلی میں کارروائی کرتے ہوئے 7 افراد کو حراست میں لے لیا اور ان کے قبضہ سے 81,400 روپئے، 7 سیل فون ضبط کرلئے۔ بتایا جاتا ہے کہ ایس او ٹی ملکاجگیری نے ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی انجام دی اور گرفتار افراد کو ضبط شدہ اشیاء کے ساتھ میڑپلی پولیس کے حوالے کردیا۔