میکسیکو سٹی : میکسیکو میں دوران پرواز پرندوں کے گر کر مرنے سے عوام خوفزدہ اور ماہرین تشویش میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ یہ واقعہ میکسیکو کے شمالی شہر کواو تیموک میں پیش آیا ہے۔ ماہرین کے مطابق ممکنہ طور پر ان پر شکاری پرندوں کا حملہ ہوا اور وہ تیزی سے نیچے آئے ، لیکن یہ واضح ہے کہ تمام پرندے موسمِ سرما میں نقل مکانی کررہے تھے۔