میگا اسٹار رجنی کانت کی لڑکی کی شادی، اہم شخصیتوں کی شرکت 

,

   

چینائی : ٹامل فلموں کے سوپر اسٹار رجنی کانت کی چھوٹی لڑکی سندریا کی شادی مشہور بزنسمین وشاگن وننگموڈی سے ۱۱ فروری کو چینائی میں ہوئی ہے ۔ دلہن بنی سندریا پیشہ سے ایکٹر ، ڈائریکٹر ، پرویوسر اور ڈیزائنر ہے او راس نے کئی ٹاملس او ربالی ووڈ فلموں میں کام کیا ۔ اور لہا بنے وشاگن اپنے خاندانی بزنس سنبھالتے ہیں ۔ رجنی کانت کی بڑی لڑکی ایشوریہ نے مشہور ایکٹر ، سنگر ، فلمساز دھنش سے شادی کی ہے ۔ سندریا نے دو فلموں کی بھی ہدایت کی ہے ۔

ایک فلم میں خود ان کے والد رجنی کانت نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے ۔ سندریا نے ایک فلم ’’ گوا ‘‘ کو پروڈیوس بھی کیا ہے ۔ اس شادی کی تقریب میں جنوبی ہند او ر بالی ووڈ کے کئی فنکاروں نے شرکت کی ۔ ٹاملناڈو کے مشہور سیاسی شخصیتوں نے بھی شرکت کی جن میں ڈی ایم کے لیڈر ایم کے اسٹالین اور وزیر اعلیٰ ٹامل ناڈو پالانی سوامی نے بھی شرکت کی ۔ واضح رہے کہ رجنی کانت ٹامل فلموں کے زبردست فنکار ہیں ۔ اور وہ بڑے دل کے مالک کے طور پر جانے جاتے ہیں ۔

دنیا کے امیر ترین شخصیتوں میں گنے جانے والے ریلائنس انڈسٹریل کے مالک مکیش امبانی اور ان کی اہلیہ نیتا امبانی ، بالی ووڈ اداکار ہ کاجول ، بونی کپور او ردیگر کئی معززین نے بھی شرکت کی ۔