میگھالیہ اسمبلی کا زیر تعمیر گنبد منہدم ہوگیا

   

شیلانگ : میگھالیہ کے نیو شیلانگ ٹاؤن شپ کے ماوڈیانگڈیانگ میں زیر تعمیر میگھالیہ اسمبلی کا دھات کا گنبد ہفتہ کی رات دیر گئے منہدم ہو گیا۔ ایک افسرنے یہ اطلاع دی ۔ ایک پولیس افسر نے کہا کہ اس حادثے میں ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے ۔ تعمیراتی کمپنی کے ایک افسر نے یو این آئی کو فون پر بتایا کہ ہفتہ کی رات تقریباً ساڑھے بارہ بجے گنبد منہدم ہو گیا ۔ گنبد منہدم سے قبل رات 9 بجے تک گنبد لگانے کا کام کر رہے تھے ۔ تعمیراتی کمپنی کے افسر انوج کنسل نے کہا ‘‘ہم آپ کو گنبد کے منہدم ہونے کی صحیح وجہ نہیں بتا سکتے ’’۔ ریاست کے باہر سے لائی گئی کرین کا استعمال کرتے ہوئے گنبد کی تنصیب کا کام مارچ میں شروع کیا گیا تھا۔