میگھالیہ کابینہ میں ردوبدل دو سینئر وزراء برطرف

   

شیلانگ : این پی پی لیجسلیٹر دسکھیات لمارے اور ایچ ایس پی ڈی پی کے رینکٹون تونگھر کو نئے وزراء کی حیثیت سے حلف دلایا گیا ہے ۔ حکومت میگھالیہ نے اپنی کابینہ میں ردوبدل کرتے ہوئے دو سینئر وزراء کو برطرف کردیا ہے ۔ دوسری طرف وزیراعلیٰ کونراڈ سنگما نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ وزراء کے قلمدانوں میں بھی تبدیلی کی جائے گی ۔ ایک سادہ سی تقریب میں لمارے اور تونگھر کو گورنر ستیہ پال ملک نے عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا ۔