میں بالکل صحت مند ہوں : بی جے پی ایم پی ہیما مالینی

,

   

٭ بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ و اپنے وقت کی مشہور اداکارہ ہیما مالینی ان کی صحت سے متعلق اطلاعات کو غلط بتایا ۔ ٹوئیٹر پر اپنے ویڈیو پیام میں انہوں نے کہا کہ یہ افواہیں پھیلائی جارہی ہیں کہ میں ٹھیک نہیں ہوں اور دواخانہ میں مجھے شریک کیا گیا ہے ۔ میں اپنے چاہنے والوں کو یہ اطلاع دینا چاہتی ہوں کہ مجھے کچھ نہیں ہوا ہے اور میں بالکل صحت مند اور ٹھیک ہوں۔ ہیما مالینی کی بیٹی ایشا دیول نے بھی اپنی ماں کی صحت سے متعلق اطلاعات کو غلط اور بے بنیاد بتایا ۔ انہوں نے کہا کہ پبلک کو اس طرح کی افواہوں پر توجہ نہیں دینی چاہئیے ۔