میں برہمن ہوں ۔ مودی اور جیٹلی معیشت سے ناواقف ہیں : بی جے پی لیڈر سبرامنیم سوامی 

,

   

کلکتہ : بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سبرامنیم سوامی نے ’’ میں بھی چوکیدار ‘‘ مہم کے بہانے اپنی ہی پارٹی کو نشانہ بنادیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنا نام نہیں بدلا ہے او رنہ میں نے اپنے نام کے ساتھ چوکیدار لگایا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں ایک برہمن ہو ں۔ انہوں نے کہا کہ چوکیدار کو حکم دوں گا کہ اسے کیا کرنا چاہئے ۔ سوشل میڈیا پر سوامی کا یہ بیان تیزی سے گشت کررہا ہے ۔

واضح رہے کہ بی جے پی لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر میں بھی چوکیدار مہم شروع کی ہے ۔ مہم کے تحت نریندر مودی ، بی جے پی صدر امیت شاہ ،سمیت کئی بڑے وزراء نے ٹوئیٹر پر اپنے نام کے ساتھ چوکیدار کا لفظ جوڑ لیا ہے ۔ اس مہم کا آغاز وزیر اعظم نریندر مودی نے کیاہے ۔ سبرامنیم سوامی نے کہا کہ نہ تو وزیر اعظم نریندر مودی کو اور نہ تو وزیر خزانہ ارون جیٹلی کو معیشت کا تجربہ ہے کیونکہ وہ ہندوستان کو پانچویں سب سے بڑی اقتصادیات بتات ہیں جبکہ ہندوستان اس فہرست میں ۳؍ نمبر پر ہے ۔