میں فاروق عبداللہ ‘ عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی کی رہائی کی دعا کرتا ہوں : راجناتھ سنگھ

,

   

نئی دہلی ۔ 23 فبرور ی ( سیاست ڈاٹ کام)وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ وہ جموں کشمیر کے سابق چیف منسٹرس فاروق عبداللہ ‘ عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی کی حراست سے جلد سے جلد رہائی کے لئے دعا رہے ہیں ۔ میں یہ بھی دعا کرتا ہوں کہ جب وہ لوگ باہر آئیں گے ‘ کشمیر میں صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے تعاون کریں گے ۔ راجناتھ سنگھ کے بیان پر محبوبہ مفتی کی دختر التجا مفتی نے ٹوئیٹ کیا اور کہا کہ آپ کی دعا کرنے کی ضرورت نہیں ۔ یہ لوگ آپ کی ہی حراست میں ہیں ۔