میں نے فائیلیں 10 جن پتھ کو نہیں بھیجیں: منموہن سنگھ

   

نئی دہلی9فروری (سیاست ڈاٹ کام) سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ پدم بھوشن سے نوازے گئے آنجہانی صحافی کلدیپ نیر کی کتاب میں ان کے دور اقتدار میں سرکاری فائلوں کے اس وقت کی کانگریسی صدر سونیا گاندھی کی رہائش گاہ پر بھیجے جانے کی بات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کتاب کے اجرا پروگرام میں شرکت کرنے سے انکار کردیا۔