’’میں ہر اصول کی پابندی کروں گا کیونکہ…‘‘ اپنا بنگلہ خالی کرنے کو لیکر بولے راہل گاندھی

   

نئی دہلی: کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی کو بھی پیر کو ان کی پارلیمنٹ کی رکنیت منسوخ کرنے کے بعد اپنا بنگلہ چھوڑنے کو کہا گیا ہے۔ مرکزی حکومت سے موصول نوٹس میں راہل گاندھی سے کہا گیا ہے کہ وہ تغلق لین پر ایم پی کوٹہ سے انہیں الاٹ بنگلہ خالی کریں۔ مرکزی حکومت سے موصول ہونے والے اس نوٹس کے جواب میں راہل گاندھی نے منگل کو کہا کہ وہ بنگلہ خالی کرنے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے اس سلسلے میں لوک سبھا کے ڈپٹی سکریٹری کو خط بھی لکھا۔ اس خط میں انہوں نے کہا کہ مجھے عوام نے مسلسل چار مرتبہ منتخب کیا ہے۔ اس بنگلے سے میری بہت سی یادیں وابستہ ہیں۔ لیکن چونکہ یہ حکومت کا فیصلہ ہے اس لیے میں اسے قبول کروں گا اور مقررہ وقت کے اندر یہ بنگلہ خالی کر دوں گا۔