ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈومنیکا عدالت میں میہول چوکسی کے خلاف ہندودستان سخت موقف پیش کریں گے
نئی دہلی۔کیربین عدالت میں بھگوڑے ہیرا کاروباری میہول چوکسی کو آیا ہندوستا ن حوالے کیاجانا ہے یا نہیں اس پر سنوائی کے پیش نظرہندوستان سے ایک ٹیم ڈومنیکا پہنچی ہے۔
ڈومنیکا میں لیڈر آف اپوزیشن لیناناکس لنٹان نے چہارشنبہ کے روز خصوصی طور پر اے این ائی سے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ مئی 31‘ پیر کے روز ہندوستان سے اٹھ اہلکاروں پر مشتمل ایک ٹیم ڈومنیکا پہنچی ہے۔
لنٹن نے کہاکہ ”جمعہ کے روز کاروباری ہوائی جہاز سے ہندوستان کے کچھ عہدیدار ڈومنیکا پہنچے ہیں اور کچھ ایک روز قبل ائے ہیں۔
وہ کل عدالت میں معاملے پر مدد کریں گے“۔تحقیقاتی ایجنسی میں موجودہ ذرائع نے اشارہ دیاہے کہ ایجنسی کے سینئر عہدیداروں اور حکومت ہندکے سینئرعہدیداروں پر مشتمل ایک ٹیم ایسٹرین کیربین سپریم کورٹ میں ہونے والی سنوائی کے لئے ڈومنیکا پہنچی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈومنیکا عدالت میں میہول چوکسی کے خلاف ہندودستان سخت موقف پیش کریں گے۔
ہندوستانی ایجنسیوں کی مشق کے مطابق عدالت میں شواہد اور متعلقہ پیپرس پیش کریں گے“۔ چوکسی نے ڈومنیکا نژاد وکیل وایان مارش نے اس سے قبل اے این ائی کو بتایاتھا کہ انٹیگا سے اس کے موکل کوپکڑا تھا اور اس کی خواہش کے مطابق انہیں واپس ڈومنیکا لے کر گیاہے۔
مارش نے اے این ائی کو بتایا کہ”وہ(چوکسی) نے مجھے جانکاری دی کہ اس کو انٹیگا کے جولی ہاربر سے محروس کرلیاگیاہے اوراس کے ماننا ہے کہ ہندوستانی دیکھائی دینے والے افراد کی جانب سے اس کو ڈومنیکا لایاگیا ہے اور انٹیگا پولیس 60-70فٹ کی دوری پر ہے“۔
اس سے قبل کیربین عدالت میں چوکسی کے وکیل نے زوردیاکہ تھا کہ”اولین بات تو یہ ہے کہ چوکسی انٹیگا او رڈومنیکا میں رہنے کے دوران ایک قانونی نمائندہ کی حیثیت رکھتا ہے۔
یہ سچائی ہے کہ وہ انٹیگا شہری ہے ہندوستانی شہری نہیں ہے“۔ ڈومنیکا عدالت 2جون کو ہندوستانی وقت کے مطابق(6:30شام) میہول چوکسی کے کیس کی سنوائی کرے گی۔