ممبئی: بمبئی ہائی کورٹ نے جمعرات کو ملٹی کروڑ بینک گھوٹالے کے ملزم تاجر میہول چوکسی کی جانب سے داخل کی گئی درخواستوں کو مسترد کر دیا جس میں انہوں نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی ان درخواستوں کو چیلنج کیا تھا جس میں اسے مفرور اقتصادی مجرم (ایف ای او) قرار دیا گیا تھا۔ جسٹس ایس وی کوتوال نے چوکسی کی درخواستوں میں اپنا فیصلہ سناتے ہوئے دفاع کے دعوں کو مسترد کردیا جس میں تفشیشی ایجنسی کے طریقہ کار کے غیرقانونی عمل کا الزام لگایا گیا تھا اور ای ڈی کی درخواستوں کو چیلنج کیا گیا تھا واضح رہیکہ محکمہ ای ڈی نے گزشتہ دنوں خصوصی پی ایم ایل اے کورٹ میں عضداشت داخل کی تھی اور چوکسی کو مفرور اقتصادی مجرم قرار دینے کی اجازت طلب کی تھی۔
نیز اس اجازت کے بعد ایف ای او ایکٹ، 2018 کی دفعہ 4 اور 12 کے رو سے ملزم کی جائیدادوں کو ضبط کرنے کا راستہ ہموار ہوجائیگا۔