میہول چوکسی کے حق میں عدالت کا فیصلہ، ہندوستان حوالگی مشکل

   

لندن : تیرہ ہزار کروڑ روپے کے فراڈ کیس میں مطلوب ہیروں کے تاجر میہول چوکسی نے عدالتی جنگ جیت لی ہے۔ انٹی گوا اور باربوڈا ہائی کورٹ نے جمعہ کو میہول چوکسی کے حق میں فیصلہ سنایا۔ عدالت نے کہا کہ میہول چوکسی کو انٹی گوا اور باربوڈا سے باہر نہیں لے جایا جا سکتا۔ ایسے میں میہول چوکسی کی ہندوستان حوالگی میں مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں۔ اس نے اپنے دیوانی مقدمے میں دلیل دی ہے کہ انٹیگوا کے اٹارنی جنرل اور پولیس چیف کا فرض ہے کہ وہ ان کے خلاف درج مقدمات کی تحقیقات کریں۔ہائی کورٹ میں میہول چوکسی نے خود کو راحت مانگتے ہوئے کہا کہ 23 مئی 2021 کو انٹی گوا اور باربوڈا سے ان کے جبری اغوا کی تحقیقات ہونی چاہیے۔ معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے عدالت نے حکم دیا کہ عدالت کے حکم کے بغیر میہول چوکسی کو انٹی گوا اور باربوڈا سرحد سے باہر نہ لے جایا جائے۔