می سیوا درخواست گذاروں کا آج اہلیتی امتحان

   

یلاریڈی۔/7اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلاریڈی، لنگم پیٹ، ناگی ریڈی پیٹ اور گندھاری منڈلوں میں می سیوا سنٹروں کے قیام کیلئے درخواستیں داخل کرنے والے امیدواروں کو 9 اگسٹ کے دن آر ڈی او آفس یلاریڈی کے احاطہ میں صبح 9 بجے اہلیتی امتحان جو تحریری طور پر لیا جائے گا منعقد کیا جائے گا۔ یلاریڈی آر ڈی او مسٹر دیویندر ریڈی نے بتایا کہ اہلیتی امتحان میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کے نام دوپہر 12:30 بجے نوٹس بورڈ پر لگادیئے جائیں گے۔ پھر دوپہر 2:30 بجے انٹرویوز منعقد ہوں گے۔ اس کے بعد ہی سنٹروں کا قیام عمل میں لانے کی اجازت دی جائے گی۔

برقی شاک سے کسان فوت
آتما کور۔/7 اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آتماکور منڈل موٹلم پلی میں 42 سالہ ہریجن چننیا اپنے کھیت میں کام کررہے تھے۔ اس دوران برقی شاک لگنے سے مقام پر ہی فوت ہوگے پولیس نے مقدمہ درج کیا اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثہ کے حوالے کیا پسماندگان میں اہلیہ لڑکی اور لڑکا ہے۔