نئی دہلی میں بی جے پی کیمرکزی الیکشن کمیٹی کا اجلاس

   

نئی دہلی : تریپورہ، ناگالینڈ اور میگھالیہ میں اسمبلی انتخابات سے قبل جمعہ کو نئی دہلی میں بی جے پی کی مرکزی انتخابی کمیٹی کی ایک اہم میٹنگ جاری ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی صدر جے پی نڈا، کمیٹی کے دیگر ارکان اور شمال مشرقی علاقہ سے پارٹی کے کئی سینئر لیڈر پارٹی ہیڈکوارٹر میں منعقدہ میٹنگ میں حصہ لے رہے ہیں۔ تریپورہ میں 16 فروری اور ناگالینڈ اور میگھالیہ میں 27 فروری کو اسمبلی چناؤ ہوں گے ۔ذرائع کے مطابق مرکزی الیکشن کمیٹی کی اس میٹنگ میں شمال مشرقی خطے کی ان تین ریاستوں کیلئے پارٹی کی حکمت عملی اور ممکنہ امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دی جا سکتی ہے۔