حیدرآباد۔/11ڈسمبر، ( سیاست نیوز) قومی سطح پر سیاسی سرگرمیوں کیلئے بی آر ایس کی تشکیل کے بعد کے سی آر کی تائید میں دارالحکومت نئی دہلی میں کئی مقامات پر فلیکسیز لگائے گئے ہیں۔ کے سی آر کے حامیوں کی جانب سے ان کی بڑی تصویر کے ساتھ ’’ کے سی آر فار انڈیا ‘‘ نعرہ کے ساتھ یہ فلیکسیز لگائے گئے ہیں۔ ٹی آر ایس کے قائد اے اروند نے دہلی میں یہ فلیکسیز لگائی ہیں جس پر لکھا گیا ہے کہ ملک کو کے سی آر کی قیادت کی ضرورت ہے۔ کے سی آر تلنگانہ کی طرح ملک کی بھلائی کے اقدامات کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ حکومت ملک کی واحد ریاستی حکومت ہے جس نے رعیتو بندھو، دلت بندھو اور دیگر فلاحی اسکیمات کا آغاز کیا ہے۔ر