نئی دہلی: ہندوستان کے سب سے بڑے اور عمدہ ترین سنیما ایگزیبیٹرپی وی آر آئی میکس نے نہرو پلیس، نئی دہلی میں واقع مشہور پارس سنیما کو ایک بار پھر نئے انداز میں دوبارہ کھول دیا ہے ۔اس لانچ کے بعد دہلی میں پانچویں آئی میکس اور ہندوستان میں دوسرے اسٹینڈ اَلون آئی میکس تھیئٹر شروع ہوگیا ہے ، جس میں اگلی نسل کے لیزر پروجیکشن اور لیزر ٹیکنالوجی کے ساتھ آئی میکس آر اور ایک ملٹی چینل ساؤنڈ سسٹم نصب ہے ، جوانفرادی احساس فراہمی کے لئے صرف آئی میکس تھیٹروں میں دستیاب ہوتاہے ۔ نئے سنیما کے آغاز اظہار خیال کرتے ہوئے پی وی آر آئنوکس لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹرمسٹر اجے بجلی نے کہا کہ آج15سال کے وقفے کے بعد جنوبی دہلی کے بیچوں بیچ سب سے معتبراورمشہور جائیدادوں میں سے ایک پارس سنیمادوبارہ کھولنے پر ہم فخر محسوس کررہے ہیں۔اس افتتاح کے ساتھ پریہ سنیما کے بعدہندوستان میں دوسرے اسٹینڈاَلون آئی میکس تھیئٹرکو بھی لانچ کیا گیا ہے ۔