نئی دہلی ۔ /8 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) نریندر مودی حکومت نے ایک منفرد مینٹرشپ پروگرام شروع کیا ہے جس کا نام “Nurture the Future” رکھا گیا ہے ۔ اس پروگرام کے تحت سیول سرویس کی تیاری کرنے والے پروبیشنرس نوجوانوں کو منتخب کرکے ان کے استاد بن کر تربیت فراہم کریں گے اور ان کی رہنمائی کرتے ہوئے ساری تعلیم اور پیشہ وارانہ زندگی گزارنے کی نگرانی کریں گے ۔ اس اقدام کا آغاز ابتدائی طور پر ہوا ہے ۔ اس کیلئے کامن فاؤنڈیشن کورس برائے سیول سرویس ٹرینیز 2019 بیاچ رکھا گیا ہے ۔ اس پروگرام کا مقصد پسماندہ اور پچھلے طبقات سے تعلق رکھنے والے دسویں کلاس یا اس سے بڑی کلاس کے طلباء کو مینٹرشپ فراہم کی جائے ۔ پہلے بیاچ میں حکومت نے کیواڈیہ گجرات میں 11 مواضعات سے 425 بچوں کی نشاندہی کی ہے جہاں سردارپٹیل اسٹیچیو آف یونٹی قائم کیا گیا ہے ۔ آفیسر ٹرینی اور ان کے طلباء کے ساتھ آدھار نمبر منسلک کرکے انہیں پیشہ وارانہ زندگی تک ساتھ رہنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔