نئے سال سے موبائل کے کالنگ طریقہ میں تبدیلی

,

   

نیا طریقہ اختیار نہ کرنے پر لینڈ لائن سے کال کرنا ممکن نہیں

نئی دہلی : ملک بھر میں لینڈ لائن سے موبائل فون پر کال کرنے کیلئے صارفین کو یکم جنوری سے ایک صفر (0) لگانا ہوگا۔ محکمہ ٹیلی مواصلات نے اس سے متعلق ٹرائی کی تجویز کو قبول کرلیا ہے۔ ٹیلیکام ریگولیٹری اتھاریٹی آف انڈیا (ٹرائی) نے اس طرح کالز کیلئے 29 مئی 2020ء نمبر سے پہلے صفر کی سفارش کی تھی۔ اس سے ٹیلی کام سرویس فراہم کرنے والوں کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں نمبر پیدا کرنے کا موقع ملے گا۔ 20 نومبر کو جاری ایک سرکلر میں محکمہ ٹیلی مواصلات نے کہا ہے کہ لینڈ لائن سے موبائل پر نمبر ڈائیل کرنے کے طریقہ کو تبدیل کرنے کی ٹرائی کی سفارشات کو قبول کرلیا گیا ہے۔ اس سے موبائیل اور لینڈ لائن خدمات کے ذریعہ زیادہ سے زیادہ نمبر حاصل ہوں گے۔ سرکل کے مطابق مذکورہ بالا قاعدہ کو نافذ کرنے کے بعد لینڈ لائن سے موبائل پر کال کرنے کیلئے نمبر سے پہلے ہر کسی کو صفر ڈائل کرنا ہوگا۔ موجودہ وقت میں یہ سہولت اپنے علاقے سے باہر کال کرنے کیلئے دستیاب ہے۔ سرکل میں کہا گیا ہے کہ فکسڈ لائن سوئچ میں ایک موزوں اعلان کیا جانا چاہئے تاکہ طئے شدہ لائن صارفین کو موبائیل فون کال کرنے کیلئے مزید 0 ڈائل کرنے کی ضرورت کے بارے میں آگاہ کیا جائے۔