نئے سال میں کسانوں کو مودی کا تحفہ ، یکم ؍ جنوری کو کسان یوجنا کی اگلی قسط

   

نئی دہلی : ملک بھر کے 11 کروڑ سے زیادہ کسانوں کو نئے سال کے موقع پر بطور تحفہ وزیراعظم نریندر مودی یکم ؍ جنوری کو وزیراعظم کسان سمان نیدھی یوجنا (پی ایم ۔ کسان ) کی اگلی قسط جاری کریں گے ۔ ایک رپورٹ میں چہارشنبہ کو یہ اطلاع دی گئی۔اس منصوبے کے تحت مستفدین کسانوں کے ہر سال چھ ہزار روپے کا مالی فائدہ دیا جاتا ہے ،جو کہ دو ہزار روپے کی تین یکساں قسطوں میں ملے گا۔پی ایم کسان یوجنا کے تحت 11.60 کروڑ سے زیادہ کسانوں کو مختلف قسطوں کے ذریعہ سے تقریباً 1.60 لاکھ کروڑ روپے کی مالی مدد بھی دی جاچکی ہے ۔