نئے سکریٹریٹ کا18 جنوری کو افتتاح ہوگا

   


چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ کی عہدیداروں سے مشاورت
حیدرآباد ۔28 ۔ نومبر (سیاست نیوز) سکریٹریٹ کے نئے کامپلکس کے افتتاح کے لئے حکومت نے 18 جنوری 2023 ء کی تاریخ طئے کی ہے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے سکریٹریٹ کامپلکس کے تعمیری کاموں کا جائزہ لینے کے بعد عہدیداروں سے مشاورت کرتے ہوئے یہ تاریخ طئے کی۔ چیف منسٹر چاہتے ہیں کہ جنوری میں نیا سکریٹریٹ مکمل طورپر تیار ہوجائے اور 18 جنوری سے کامپلکس میں موجود تمام سرکاری دفاتر میں کام کا آغاز ہونا چاہئے ۔ چیف منسٹر نے محکمہ آر اینڈ بی کے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ تعمیری کاموں کی پیشرفت سے وقتاً فوقتاً انہیں واقف کرائیں۔ چیف منسٹر کا آفس چھٹویں منزل پر تعمیر کیا جارہا ہے اور منصوبہ کے مطابق کے سی آر سی ایم بلاک کا افتتاح کرنے کے بعد اپنے چیمبر میں باقاعدہ کام کا آغاز کریں گے ۔ واضح رہے کہ چیف منسٹر نے گزشتہ دنوں تعمیری کاموں کا شخصی طور پر جائزہ لیا تھا ۔ بتایا جاتا ہے کہ سکریٹریٹ کے احاطہ میں مساجد کی تعمیر کا کام بھی اختتامی مراحل میں ہے اور سکریٹریٹ کے افتتاح تک مساجد اور مندر تیار ہوجائیں گے۔ ر