نئے صدر ورلڈ بینک کی تلاش میں ایوانکا ٹرمپ مدد کریں گی

   

واشنگٹن ۔15جنوری۔( سیاست ڈاٹ کام ) صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی بڑی بیٹی اور سینئر اڈوائیزر ایوانکا نئے صدر ورلڈ بینک کے انتخاب میں امریکہ کی مدد کریں گی ، وائیٹ ہاؤس نے یہ بات کہی اور میڈیا رپورٹس کو خارج کردیا کہ خود وہ (ایوانکا) اس ٹاپ پوزیشن کیلئے کلیدی دعویدار ہیں۔ ورلڈ بینک کے موجودہ صدر جیم یانگ کیم نے گزشتہ ہفتہ کہا تھا کہ وہ آئندہ ماہ سبکدوش ہوجائیں گے ۔