نئی دہلی ۔ /13 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) شہریت (ترمیمی) قانون 2019 ء کے دستوری جواز کو چیلنج کرتے ہوئے آج سپریم کورٹ میں کانگریس ایم پی جئے رام رمیش اور ٹی ایم سی ایم پی مہوا موئترا کے بشمول کئی عرضیاں داخل کی گئیں ۔ آل آسام اسٹوڈنٹس یونین نے بھی مرممہ قانون کے جواز کو چیلنج کیا ہے ۔ صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوان میں منظورہ شہریت ترمیمی بل پر جمعرات کی رات دستخط کرتے ہوئے اسے قانون بنادیا ہے ۔