نئے ویرینٹ کے حوالہ سے احتیاط ضروری:شیوراج

   

بھوپال: مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے آج دارالحکومت بھوپال کے حمیدیہ اسپتال کا معائنہ کیا تاکہ کورونا کی ممکنہ تیسری لہر کے پیش نظر تیاریوں کا جائزہ لیا جا سکے ۔ اس دوران انہوں نے ریاست کے تمام ہیلتھ ورکرز سے ملاقات کی اور کہا کہ اومیکرون کا کورونا کے ڈیلٹا ویرینٹ جیسا اثر نہیں ہے ، لیکن ہمیں ہر صورت حال سے نمٹنے کے لیے تیار رہنا ہوگا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریاست بھر میں کورونا کے 77 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ بھوپال میں 16 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ تمام انتظامات وقت پر ہونے چاہئیں۔ آکسیجن بیڈز، آئسولیشن، آئی سی یو سمیت تمام آلات کے انتظامات رہنے چاہئے ۔