نئے چیف منسٹر دہلی کا آج اعلان متوقع

   

نئی دہلی: قومی دارالحکومت میں اسمبلی انتخابات کے نتائج کا اعلان ہونے کے 12 دن بعد جمعرات 20 فروری کو نئی حکومت بن سکتی ہے ۔بی جے پی کی دہلی ریاستی یونٹ نے چہارشنبہ کی دوپہر نو منتخب ایم ایل ایز کی میٹنگ بلائی ہے ، جس میں وزیر اعلیٰ کے نام پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اور توقع ہے کہ پارٹی کل شام کو ریاست کے نئے وزیر اعلیٰ کے نام کا اعلان کرے گی۔ اس کے بعد پارٹی لیڈر لیفٹیننٹ گورنر وی کے سیکسیان سے ملاقات کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کریں گے۔حلف برداری کی تقریب یہاں کے تاریخی رام لیلا میدان میں 20فروری کو منعقد ہونے کا امکان ہے ۔