نئے چیف منسٹر منی پور کی تقرری کیلئے بات چیت جاری

   

امپھال : منی پور کے وزیر اعلیٰ این بیرن سنگھ کے استعفیٰ کے بعد ریاست کے اگلے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لئے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایم ایل اے منگل کو گہری بات چیت کررہے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ سنگھ نے اتوار کی شام وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ گورنر کو پیش کر دیا ہے ۔ تاہم گورنر اجے کمار بھلا نے انہیں نئے وزیر اعلیٰ کی تقرری تک قائم مقام وزیر اعلیٰ رہنے کو کہا ہے ۔ بی جے پی لیڈر سمبت پاترا اس معاملے پر پارٹی ایم ایل اے سے بات کر رہے ہیں۔منی پور اس وقت سیاسی اور آئینی بحران سے گزر رہا ہے کیونکہ 10 فروری سے ہونے والا ریاستی اسمبلی کا اجلاس بھی ملتوی کر دیا گیا ہے ۔ قواعد کے مطابق دو اسمبلی اجلاسوں کے درمیان چھ ماہ کا فرق نہیں ہونا چاہیے اور آخری اجلاس 12 اگست 2024 کو ختم ہوا تھا۔ سبھی کی نظریں بی جے پی کے مرکزی قائدین کی اگلی کارروائی پر ہیں تاکہ ریاست کو اس بحران سے نکالا جاسکے ۔
شری ماتا ویشنو دیوی کٹرا کو دہلی سے جوڑنے والے دو کامیاب راستوں کے بعد شمالی ریلوے زون کے ذریعے چلائی جانے والی یہ خطے کیلئے تیسری وندے بھارت ٹرین ہے ۔قابل ذکر ہے کہ ریلوے نے 272 کلو یٹروں پر محیط اودھم پور- سری نگر- بارہمولہ ریل لنک (یو ایس بی آر ایل) پروجیکٹ کو مکمل کیا ہے ۔