بھوپال: مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان سے نیتی آیوگ، نئی دہلی کے وائس چیئرمین سمن بیری نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ریاستی پالیسی کمیشن اور اٹل بہاری واجپائی انسٹی ٹیوٹ آف گڈ گورننس اور پالیسی تجزیہ کے نائب صدر پروفیسر سچن چترویدی اور G20 کے تحت تھنک 20میٹنگ کیلئے بھوپال آنے والے مختلف ممالک کے مندوبین بھی ان کے ساتھ تھے۔شیوراج سنگھ چوہان نے آج اس اجلاس کا افتتاح کیا۔