نیامے : نائجر کی مالی کے ساتھ سرحد پر دہشت گردانہ حملے کے نتیجے میں 17 فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔نائجر وزارت دفاع نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ تلابیری کی تحصیلوں بونی اور ٹوروڈی کے درمیانی علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے فوجی کانوائے پر حملہ کر دیا۔حملے میں 17 فوجی ہلاک ا ور 20زخمی ہو گئے ہیں۔واضح رہے کہ تلا بیری کو تین ملکی سرحد کے نام سے پہچانا جاتا ہے۔ یہ علاقہ نائجر، مالی اور برکینا فاسوکی مشترکہ سرحدی لائن پر واقع ہے۔یہ سرحدی لائن ایک تواتر سے، القاعدہ اور داعش سے منسلک، دہشت گرد گروپوں کے حملوں کا نشانہ بنتی رہتی ہے۔