نائجیریا میں آئیل ٹینکر پھٹ پڑا،درجنوں ہلاکتوں کا اندیشہ

   

لاگوس 12 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) پولیس اور عینی شاہدین نے کہا کہ نائجیریا میں درجنوں افراد ہلاک ہوگئے جب ایک آئیل ٹینکر اُلٹنے کے بعد پھٹ پڑا جبکہ اس ٹینکر سے بہتے ہوئے فیول کو حاصل کرنے لوگ جمع ہوئے تھے ۔ پولیس ترجمان ارینا اگبو نے بتایا کہ 12 افراد ہلاک ہوئے ہیں اور 22 بری طرح جھلس گئے ہیں۔ تاہم کچھ شہریوں نے ہلاکتوں کی تعداد 60 بتائی ہے ۔ عینی شاہد رچرڈ جانسن نے کہا کہ کئی لوگ جھلس کر خاکستر ہوگئے ہیں اور ان کی شناخت بھی ممکن نہیں رہ گئی ہے۔