ابوجہ: نائیجیریا میں پلاٹو صوبے کے 12 سے زیادہ گوإ میں بندوق برداروں نے حملہ کرکے کم از کم 70 افراد کو ہلاک اور متعدد کو اغوا کر لیا ہے ۔ میڈیا نے یہ رپورٹ دی ہے ۔اتوار کو اس حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 70 سے 90 تک ہو سکتی ہے ۔ دی انڈیپینڈنٹ ڈیلی نے صوبائی پولیس کے ترجمان اوبا گیبریل کے حوالے سے بتایا کہ مرنے والوں کی حتمی تعداد ابھی معلوم نہیں ہو سکی ہے ۔اطلاعات کے مطابق خواتین اور بچوں سمیت کم از کم 70 دیہی افراد کو اغوا کیا گیا ہے اور سیکڑوں مکانات کو مسمار کردیا گیا ہے ۔