نائیڈو کے دورہ اروناچل پر چین کا اعتراض مسترد

   

نئی دہلی : ہندوستان نے نائب صدر وینکیا نائیڈو کے اروناچل پردیش کو حالیہ دورہ پر چین کی جانب سے سوال اٹھائے جانے کو آج خارج کرتے ہوئے کہا کہ یہ ریاست ہندوستان کا اٹوٹ حصہ ہے۔ نائیڈو نے 9 اکٹوبر کو اروناچل کا دورہ کرتے ہوئے وہاں ریاستی اسمبلی کے خصوصی سیشن سے خطاب کیا تھا۔ بیجنگ میں ترجمان چینی وزارت خارجہ ژانگ لی جیان نے کہا ہیکہ چین نے کبھی بھی اس ریاست کو تسلیم نہیں کیا ہے۔ سرحدی مسئلہ پر چین کا موقف پراستقلال اور واضح ہے۔ اس کے جواب میں وزارت امورخارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے کہا کہ ہم نے چینی ترجمان کے تبصروں کا نوٹ لیا ہے۔ ہم اس طرح کے تبصرے مسترد کرتے ہیں۔