نابالغ لڑکی کے ساتھ جنسی تعلقات رکھنے والے شخص کو عدالت نے دی ضمانت’محبت‘ ہوس نہیں ہے‘۔

,

   

جسٹس جوشی پالکی نے کہاکہ یہ ظاہر ہے کہ وہ ملزم درخواست گذار کی صحبت میں تھیں اور دونوں ایک دوسرے کے پیار میں تھے
ناگپور۔ ایک 13سالہ لڑکی کی عصمت ریزی کے الزام میں گرفتار26سالہ شخص کو ممبئی ہائی کورٹ نے ضمانت دی اور یہ کہاکہ ان کے درمیان میں جنسی تعلقات ’محبت‘ کشش اور ہوس‘سے باہر تھے۔

تین سال قبل امرواتی کے ساتھ مذکورہ ملزم کو عصمت ریزی کے الزام میں جیل بھیج دیاگیاتھااور عدالت نے کہاکہ اس شخص کے ساتھ وہ متعدد مقامات پر بغیر کسی جنسی زیادتی کی شکایت کے رہی ہے۔

اس بات کو نوٹ کرتے ہوئے کہاکہ لڑکی نابالغ تھی اور اس کی رضامندی متعلقہ نہیں تھی‘ جسٹس ارمیلا جوشی پھالکے نے کہاکہ اس نے تفتیشی افسر کو اپنا بیان دیاتھاجس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ 23اگست 2020کو کتاب خریدنے کے بہانے گھر سے نکلی تھی‘ او ر لاپتہ ہوگئی اور رضاکارانہ طور پر ملزم سے جا ملی‘اور اس کے ساتھ اپنی محبت کا بھی اقرار کرلیاہے۔

عدالت کی ناگپور بنچ کے جسٹس جوشی پالکی نے کہاکہ یہ ظاہر ہے کہ وہ ملزم درخواست گذار کی صحبت میں تھیں اور دونوں ایک دوسرے کے پیار میں تھیملزم کو 30اگست2020کوامرواتی کے انجنگاؤں پولیس اسٹیشن کے اہلکاروں نے پکڑا تھا‘چارج شیٹ 26اکتوبر 2020کو داخل کی گئی تھی‘لیکن مقدمہ میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔

بعدازاں ملزم نے ضمانت کے لئے درخواست دی جس کو یہ کہتے ہوئے عدالت نے منظور کرلیاکہ”اسکو سلاخوں کے پیچھے رکھ کر کوئی مقصد پورا نہیں کیاجائیگا“۔

شکایت نابالغ لڑکی کے والد نے درج کرائی تھی‘ جس کاکہنا ہے کہ لاپتہ ہونے کے بعد اپنی بیٹی کا سراغ لگانے کی کوشش کی جس کے بعد انہوں نے انجنگاؤں پولیس سے رابطہ کیا‘ اور پولیس نے بنگلوروملزم کا پتہ لگایا اور اس کو اپنی تحویل میں لے لیا۔