نابالغ لڑکی کے ساتھ زیادتی کے الزام میں 56 سالہ شخص کو گرفتار کرلیا گیا

   

نابالغ لڑکی کے ساتھ زیادتی کے الزام میں 56 سالہ شخص کو گرفتار کرلیا گیا

شملہ: ہماچل پردیش کے کلھو ضلع میں بدھ کے روز ایک 56 سالہ شخص کو پانچ سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کے الزام میں گرفتار کیا گیاہے ، پولیس نے اس بات کی اطلاع دی ہے۔ 

کلو سپرنٹنڈنٹ پولیس گوراو سنگھ نے بتایا کہ اس شخص کو اس لڑکی کی والدہ کی شکایت کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ اپنی شکایت میں خاتون نے الزام لگایا کہ اس کے پڑوسی نے اس کی نابالغ بیٹی کو اس وقت جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جب وہ گھر میں اکیلی تھی۔

سنگھ نے کہا کہ کلھو پولیس اسٹیشن میں اس معاملے میں ہندوستانی تعزیرات کو متعلقہ دفعات اور بچوں سے تحفظ برائے جنسی جرائم کے ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔