ناجائز تعلقات پر بی جے پی قائد کی پٹائی

   

نظام آباد میں خاتون ڈاکٹر کے اغواء کا الزام ، علاقہ میں سنسنی

نظام آباد :بی جے پی قائدکا ایک خاتون ڈاکٹر کے ساتھ ناجائز تعلقات قائم کرنے پر ڈاکٹر کے والدین نے آج کارپوریٹر کے مکان کے روبرو احتجاج کیا ۔ تفصیلات کے بموجب نظام آباد میونسپل کارپوریشن کے بی جے پی کی کارپوریٹر کے شوہر آکولہ سینو گذشتہ چند دنوں سے شہر نظام آباد کے ایک خانگی دواخانہ میں کام کرنے والی خاتون ڈاکٹر سے ناجائز تعلقات قائم کرتے ہوئے کل رات ڈاکٹر کو اغواء کرنے کی شکایت کرتے ہوئے متعلقہ ڈاکٹر کے والدین نے آج کارپوریٹر کے مکان کے روبرو شدید احتجاج کیااور صحافیوں کو طلب کرتے ہوئے اس بارے میں تفصیلات سے واقف کروایا ۔ متعلقہ وفد نے بتایا کہ چار ماہ سے ان کی دختر کو ڈرگس کا عادی بنا کر اس کے ساتھ ناجائز تعلقات قائم کیا ہوا ہے اس بارے میں قبل از بھی پوچھنے پر اس نے حملہ کیا تھا اور کل رات اسے بھگاکر لایا ہے انصاف کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کارپوریٹر کے مکان کے روبرو احتجاج کرتے ہوئے متعلقہ ڈاکٹر کی والدہ نے سینو کو چپل سے مار پیٹ کی اور لڑکی کا پتہ بتانے کا مطالبہ کرتے ہوئے بیٹھ گئے کارپوریٹر کے شوہر نے لڑکی کو ایک کانگریسی سرپنچ شیکھر کے مکان میں رکھنے پر لڑکی کو حوالے کرنے کا مطالبہ کیا ۔ اس واقعہ کے بعد اس علاقہ میں سنسنی پھیل گئی ۔