نارائن پیٹ ضلع کے اسکول میں آگ لگنے کا واقعہ

   

حیدرآباد۔19 فبروری ۔(یواین آئی) تلنگانہ کے نارائن پیٹ ضلع کے مریکل گروکل اسکول میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔وقفہ کے دوران طلبہ کے سونے کے کمرہ میں بڑے پیمانہ پر آگ لگ گئی ۔اس واقعہ میں کمرہ میں رکھی طلبہ کی کتابیں اور دوسرا سامان جل کر مکمل طورپر خاکستر ہوگیا۔اس واقعہ کی اطلاع تاخیر سے ملی تاہم اس اطلاع کے ساتھ ہی محکمہ تعلیمات کے اعلی عہدیداروں نے اس واقعہ کی جانچ کے احکام جاری کردیئے ۔طالبات نے کہا کہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا تاہم اس میں کسی کے جھلسنے کی کوئی بھی اطلاع نہیں ملی۔طالبات نے مزید کہا کہ چنگاریوں کے ساتھ یہ آگ کے شعلے بھڑک اٹھے ۔