نارائن پیٹ: 06ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع مستقر نارائن پیٹ میں یومِ اساتذہ کے موقع پر ریاستی حکومت و محکمہ تعلیم کے زیرِ اہتمام لکشمی فنکشن بینکوئٹ ہال میں تقریب منعقد ہوئی، نارائن پیٹ ضلع سے اردو میڈیم سے معلمہ زرینہ بیگم صاحبہ دختر عبدالرحمن صاحب چاند مرحوم، (ایم پی پی ایس اوٹکور) اور ظہیرالدین منیار (جی یو پی پی ایس لعل مسجد اسکول) کو طلبہ کی تعلیمی ترقی اور تدریسی میدان میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں بیسٹ ٹیچر ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔ اس موقع پر فرید الدین ٹنگسال، صباء سلطانہ (ریاستی نائب صدر پی آر ٹی یو)، ایڈوکیٹ فیض احمد چاند، ایڈوکیٹ اصفیہ خانم، افرادِ خاندان، دوست و احباب، اسکول اسٹاف، شاگردوں، پی آر ٹی یو قائدین اور نارائن پیٹ اردو ٹیچرس فورم کے اراکین نے دونوں اساتذہ کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔