نارائن پیٹ میں بی آر ایس کی تاسیس پر جشن کا اہتمام

   


نارائن پیٹ۔ 9 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)آج مسٹر ایس راجندر ریڈی،رکن اسمبلی نارائن پیٹ کی ہدایت پر بی آر ایس ٹاؤن صدر وجے ساگر کی نگرانی میں امبیڈکر چوراستہ پر بی آر ایس کی تاسیس کے موقع پر ایک شاندار جشن تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اس تقریب میں ٹاون کے صدر وجے ساگر نے کہا کہ بی آر ایس پارٹی ملک کی سیاست میں ایک نئے دور کا آغاز ہے۔انہوں نے کہا کہ دہلی میں بی آر ایس کا جھنڈا لہرایا جائے گا۔اس تقریب میں مارکیٹ کمیٹی کے چیرمین بھاسکر کمار وینکٹ ریڈی، ایم پی پی اماکولا سری نواسولو، منڈل صدر وی۔ رامولو، جنرل سکریٹری چننا ریڈی، مارکیٹ کمیٹی کے وائس چیئرمین کنا جگدیش، کونسلر گرولنگپا، بی آر ایس قائدین کارتک، گدام ونود، رام ریڈی، الینور ونود، پرتاپ ریڈی، شیکر ریڈی، کونکل سرینواس ریڈی، نائب ایم پی پی دامودر ریڈی، منڈل صدر اشنا، وینکٹ ریڈی، روی ایڈوکیٹ اور دیگر کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع آتش بازی کی گئی اور مٹھائیاں کی بھی تقسیم عمل میں آئی۔