نارائن پیٹ میں دھرانی سروے کے کاموں کا جائزہ

   

نارائن پیٹ : نارائن پیٹ ضلع کے منڈل دامرگدہ اور موضع پیر پلہ اور مستقر کے وارڈوں میں جاری دھرانی پورٹل جائیداد سروے کے کاموں کا ضلع کلکٹر شریمتی ہری چندنا آئی اے ایس نے دورہ کرتے ہوئے جائزہ لیا۔ اس موقع پر اُنھوں نے سروے کرنے والے اہل کاروں سے اثاثوں کے اندراج میں ہورہی دشواریوں کے متعلق دریافت کیا۔ اُنھوں نے کہاکہ جائیدادوں اور اثاثہ جات کے سروے اور خاندانی تفصیلات کے کاموں کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی اور کہاکہ اندراجات کے خانہ پُری کے موقع پر پوری تفصیلات کا احتیاط کے ساتھ اندراج کریں۔ انھوں نے کہاکہ ریاستی حکومت کی جانب سے دیئے گئے رہنمایانہ خطوط پر اندرون مقررہ مدت ضلع بھر میں اندراجات کے کام مکمل کرلئے جائیں گے۔ خاندان کے صدر اور مالک مکان کو اثاثہ رجسٹریشن کے تحت، عملہ کو مکمل معلومات فراہم کرنی چاہئے۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر کے ہمراہ ضلع پنچایت آفیسر مرلی، میونسپل کمشنر سرینواسن اور ایم پی ڈی او شریمتی ششی کلا کے علاوہ دیگر ضلعی عہدیدار موجود تھے۔