نارائن پیٹ میں صفائی کی صورتحال کا جائزہ

   

نارائن پیٹ۔/30 اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نارائن پیٹ ٹاون میں 20 روزہ ایکشن پلان کے تحت آج نارائن پیٹ کے مختلف وارڈوں کا دورہ کرتے ہوئے صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اس مہم میں آر ڈی او نارائن پیٹ مسٹر سرینواسلو، ضلع پریشد سی ای او محترمہ کلیندانی، کمشنر بلدیہ مسٹر سرینواسن نے حصہ لیا۔ واضح رہے کہ نارائن پیٹ ضلع کے تین بلدیات نارائن پیٹ، مکتھل اور کوسگی میں 20 روزہ ایکشن پلان کے تحت ضلعی عہدیداردورہ کرتے ہوئے صفائی کے کاموں کا جائزہ لے رہے ہیں۔ اس موقع پر مذکورہ عہدیداروں نے بیت الخلاؤں کے قریب اور آس پاس صفائی برقرار رکھنے اور خالی جگہوں پر پانی جمع نہ ہونے دینے اور بنجر زمین کی صورت میں احاطہ کے مالک کو فوری اطلاع دینے کی ہدایت کی۔ بعد ازاں گورنمنٹ ضلع ہیڈکوارٹر ہاسپٹل کے قریب عوامی بیت الخلاء کو منہدم کیا گیا جس سے اطراف کا ماحول فضائی آلودگی سے متاثر ہورہا تھا۔