رکن اسمبلی کے بشمول اعلی عہدیداروں کے دورے ، چیف منسٹر عنقریب کلکٹریٹ اور دیگر کامپلکس کا ا فتتاح کریں گے
نارائن پیٹ یکم / ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) عزت مآب چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ بہت جلد نارائن پیٹ کا دورہ کرتے ہوئے ضلع کلکٹریٹ ضلع ایس پی آفس بلڈنگ کامپلکس ، نارائن پیٹ رورل پولیس اسٹیشن اور دھنواڑہ منڈل میں پولیس اسٹیشن کی نئی عمارتوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے ۔ اس سلسلے میں ضلع پولیس ہیڈ کوارٹر کی تعمیر کیلئے اراضی کی تلاش جاری ہے ۔ چنانچہ آج تلنگانہ ریاست کے پولیس ہاوزنگ بورڈ کے ایم ڈی ، ایڈیشنل ڈی جی مسٹر سنجے کمار جین ( آئی پی ایس ) پولیس ہاوزنگ بورڈ کے چیرمین مسٹر کے دامودھر اور رکن اسمبلی نارائن پیٹ مسٹر ایس راجندر ریڈی نے آج صبح مقامات کا معائنہ کیا ۔ نارائن پیٹ مستقر کے موضع دلم ملی کے مضافات میں واقع سروے نمبر 48 میں 15 ایکر اراضی ضلع ایس پی دفاتر کیلئے معائنہ کیا ۔ بعد ازاں موضع جاجاپور کے مضافات میں سروے نمبر 197 میں تین ایکر اراضی کا نارائن پیٹ کیلئے دیہی پولیس اسٹیشن کی اراضی کیلئے معائنہ کیا ۔ دھنواڑہ پولیس اسٹیشن کیلئے دھنواڑہ کے مضافات میں ابتدائی مرکز صحت ، تحصیل آفس کیلئے بھی اراضی کا معائنہ کیا ۔ اس موقع پر رکن اسمبلی نارائن پیٹ مسٹر ایس راجندر ریڈی نے ہاوزنگ بورڈ کے عہدیداروں کو ہدایت کی کہ ریاستی وزیر اعلی کے ذریعہ سنگ بنیاد رکھنے کے فوری بعد تعمیراتی کاموں کا آغاز کردیں ۔ اس موقع پر ڈی ایس پی مسٹر ستیہ نارائنا ایم پی سپی مسٹر اموکولہ سرینواس ریڈی ، ہاوزنگ بورڈ آفیسر ای مسٹر وجئے کمار ، ایس ای تلسی داس ای ای مسٹر عبدالقدوس و دیگر عہدیدار موجود تھے ۔