نارائن پیٹ 7/نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)نارائن پیٹ میں سری سائی جونیئر کالج کے دوسرے سال کے طالب علم محمد عفوان کو ایس جی ایف نیشنل انڈر 19 کرکٹ مقابلے میں تلنگانہ کی نمائندگی کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ محمدعفوان تلنگانہ ٹیم کی جانب سے مدھیہ پردیش میں منعقد ہونے والے قومی مقابلے میں حصہ لیں گے۔محمدعفوان، جنہوں نے شاندار صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا تھا اور حالیہ ریاستی سطح کے کرکٹ مقابلے میں اپنی اسپورٹس مین شپ کا مظاہرہ کیا تھا، کو قومی سطح کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔اس موقع پر سری سائی جونیر کالج کے پرنسپل رام کرشنا نے عفوان کو خصوصی طور پر مبارکباد پیش کی اور خواہش کی کہ وہ قومی سطح پر بہترین ہنر کا مظاہرہ کرتے ہوئے تلنگانہ، نارائن پیٹ ضلع اور کالج کا نام روشن کریں۔ این ڈی سی اے کرکٹ کوچ اجے نے بھی عفوان کو مبارکباد دی۔کالج کی فیکلٹی، طلباء ، اہل خانہ اور کھیلوں کے شائقین نے اس جیت پر خوشی کا اظہار کیا۔