نظام پیٹ میں نئے منڈل کے تحصیل دفتر کا افتتاح، ریاستی وزیر ٹی ہریش راؤ کا خطاب
نارائن کھیڑ۔ 4؍دسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)۔ ریاستی وزیر خزانہ و صحت ٹی ہریش راؤ حلقہ اسمبلی نارائن کھیڑ کے نظام پیٹ نئی منڈل نئی تحصیل دفتر کا افتتاح انجام دیا۔ اسی طرح ایک کروڑ 50 لاکھ کی لاگت سے تعمیر کی جانے والی نئی پی ایچ سی کی عمارت کے تعمیری کاموں کا سنگ بنیاد رکھا۔ بعد ازاں منعقدہ جلسہ عام سے ٹی ہریش راؤ نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس، تلگودیشم کے دور حکومت سے یہاں کے عوام منڈل کا مطالبہ کرتے ہوئے حکومتوں سے اپیل کی تھی، مگر ٹی آر ایس دور حکومت میں نظام پیٹ کو منڈل بنایا گیا۔ نوٹ بندی کرکے مرکزی حکومت نے عوام کو پریشان کیا۔ مرکزی حکومت نے ہر سال 2 کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کیا تھا، مگر آج تک پُر نہیں کیا۔ مرکز میں 17 کروڑ مرکزی محکمہ میں مخلوعہ ہیں۔ ٹی آر ایس حکومت تلنگانہ میں اب تک 150 لاکھ نوکریاں دیں۔ حلقہ اسمبلی نارائن کھیڑ کو ٹی آر ایس دور حکومت میں مکمل ترقی دی گئی۔ حلقہ اسمبلی نارائن کھیڑ کو گوداوری سے پانی سربراہ کرنے کا تیقن دیا۔ اس جلسہ سے ضلع سنگاریڈی ضلع پریشد چیرمین منجو جئے پال ریڈی، رکن پارلیمنٹ ظہیرآباد بی بی پٹیل، رکن اسمبلی نارائن کھیڑ ایم بھوپال ریڈی نے خطاب کیا۔ اس جلسہ میں نظام پیٹ سرپنچ جگن چاری، بلدیہ نارائن کھیڑ چیرمین روبینہ بیگم نجیب، زیڈ پی ٹی سی لکشمی بائی رویندر نائیک، نارائن کھیڑ حلقہ اسمبلی کے تمام زیڈ پی ٹی سی، ایم پی ٹی سی، ایم پی پی، سرپنچوں، ضلع سنگاریڈی ایڈیشنل کلکٹر راجا ارشاہ، آر ڈی او راجیشور راؤ، نظام پیٹ تحصیلدار ایم مدن، نارائن کھیڑ ڈی ایس پی بالاجی، سرکاری عہدیداروں، ٹی آر ایس کارکنوں، قائدین، مقامی عوام کثیر تعداد میں شریک تھے۔