ممبئی۔مہارشٹرا کے شمالی ممبئی 98کیلومیٹر فاصلے پر 3.5شدت کے زلزلے کے جھٹکے ریکٹر اسکیل پر محسوس کئے گئے ہیں‘ جمعہ کے روزمحکمہ سکمیات کے قومی سنٹر(این سی ایس) نے اس بات کی جانکاری دی ہے۔
این سی ایس نے ٹوئٹ کیاہے کہ ”زلزلے کے 3.5شدت کے جھٹکے11ستمبر2020‘ ہندوستانی وقت3:57کو 19.95طویل اور72.76گہرے 10کیلومیٹر تک مہارشٹرا کے شمالی ممبئی میں 98کیلومیٹر کے فاصلے پرمحسوس کئے گئے ہیں“
زلزلے کے جھٹکے
قبل ازیں ستمبر5کو شمالی ممبئی میں 98کیلومیٹر کے فاصلے پر ریکٹر اسکیل میں 2.7شدت کے زلزلے کا ایک جھٹکا درج کیاگیاتھا‘ وہیں ستمبر4شمالی ممبئی میں 91کیلومیٹر کے فاصلے پر 10:33صبح کے وقت 2.8شدت کے جھٹکے ریکٹر اسکیل پر درج کئے گئے تھے۔
بعدازاں اسی روز مہارشٹرا کے ناسک کے ویسٹ میں 98کیلومیٹر کے علاقے میں ریکیٹر اسکیل پر 4.0شدت کا جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔