ناروے میں ترک سفارتخانہ کے باہراسلام مخالف احتجاج پرپابندی

   

اوسلو : ناروے پولیس نے سکیورٹی وجوہات کی بنا پر اوسلو میں ترکی کے سفارتخانے کے باہر ہونے والے مجوزہ اسلام مخالف مظاہرے پر پابندی عایدکرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ناروے کے اخبار ورڈنز گانگ نے اس سے قبل خبردی تھی کہ اسلام مخالف مظاہرین کیایک گروپ نے مظاہرے کے دوران میں قرآن پاک کیایک نسخے کو نذرآتش کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔اوسلو پولیس کے انسپکٹرمارٹن اسٹرانڈ نے ایک بیان میں کہا کہ پولیس اس بات پر زور دیتی ہے کہ ’’ناروے میں قرآن کو جلانا ایک قانونی سیاسی بیان ہے، لیکن سکیورٹی خدشات کی وجہ سے یہ تقریب منعقد نہیں ہو سکتی‘‘۔